ہندوستان ایک ارب کورونا ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کرنے سے چند قدم دور

ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر کووڈ ٹیکہ کاری کی تعداد 99 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 283 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا ٹیکہ، آئی اے این ایس
کورونا ٹیکہ، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 لاکھ 36 ہزار 142 افراد کو ویکسین کو لگائے گئے اب ہندوستان ایک ارب کووڈ ویکسینیشن کے ہدف کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر کووڈ ویکسینیشن 99 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 283 تک جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 19446 کووڈ کے مریض صحت مند ہو ئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 78 ہزار 247 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح 98.15 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں مجموعی طور پر 14 ہزار 623 افراد کووڈ وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 78 ہزار 98 کوویڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، اور یہ شرح 0.52 فیصد ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 23 ہزار 702 کووڈ ٹسٹ کیے گئے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 59 کروڑ 44 لاکھ 29 ہزار 890 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔