راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی موجودگی میں انڈیا اتحاد کا ویڈیو گانا جاری

مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر انڈیا الائنس کی جانب سے ایک ویڈیو گانا بھی جاری کیا گیا۔ اس گانے میں 2017 سے لے کر اب تک اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کے ایک ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

غازی آباد: راہل گاندھی اور اکھلیش یادو نے بدھ کو اتر پردیش کے غازی آباد میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیے اور بی جے پی اور وزیر اعظم پر مسلسل حملہ بھی کیا۔ اس موقع پر انڈیا الائنس کی جانب سے ایک ویڈیو گانا بھی جاری کیا گیا۔ اس گانے میں 2017 سے لے کر اب تک اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کے ایک ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غازی آباد کے امیدوار اور دو دیگر امیدواروں نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کے ساتھ اسٹیج پر تصویر کھنچوائی۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی اور اکھلیش یادو نے کئی سوالوں کے جواب دیے جس میں راہل گاندھی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے، جس پر انہوں نے کہا کہ پارٹی یہ فیصلہ کرے گی۔ پارٹی کہے تو الیکشن لڑ سکتے ہیں۔


مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد غازی آباد سے کانگریس کی امیدوار ڈولی شرما، باغپت کے امیدوار امرپال شرما اور بلند شہر کے امیدوار کملیش والمیکی نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کے ساتھ اسٹیج پر اپنی تصویر کھنچوائی۔

غازی آباد سے ڈولی شرما کانگریس کی امیدوار ہیں اور اتحاد کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ضرور تبدیلی آئے گی کیونکہ غازی آباد میں بی جے پی حکومت نے کوئی ترقی نہیں کی ہے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔