اکھلیش یادو کے قریبی اجے چودھری کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے
ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ماری چودھری کے دہلی، نوئیڈا، آگرہ اور ممبئی سمیت دیگر 40 ٹھکانوں پر چل رہی ہے۔ اجے چودھری قومی راجدھانی دہلی (این سی آر) کے بڑے بلڈر ہیں اور وہ اکھلیش یادو کے قریبی بھی ہیں۔

نوئیڈا: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے ایک اور قریبی اے سی ای گروپ کے مالک اجے چودھری کے ٹھکانوں پر منگل کی علی الصبح انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ماری چودھری کے دہلی، نوئیڈا، آگرہ اور ممبئی سمیت دیگر 40 ٹھکانوں پر چل رہی ہے۔ اجے چودھری قومی راجدھانی دہلی (این سی آر) کے بڑے بلڈر ہیں اور وہ اکھلیش یادو کے قریبی بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کیجریوال کے ٹوئٹ سے اتراکھنڈ کے ’عآپ‘ لیڈروں میں کھلبلی
موصول اطلاع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی آگرہ اور نوئیڈا اکائی نے چودھری کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ اے سی ای گروپ کے دہلی این سی آر کے علاوہ کئی دیگر شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے پروجکٹ چل رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اکھلیش کے قریبی و ایس پی ایم ایل سی پشپ راج جین سمیت قنوج کے دیگر عطر کاروباریوں کے ٹھکانوں پر پہلے سے ہی محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔