کیجریوال کے ٹوئٹ سے اتراکھنڈ کے ’عآپ‘ لیڈروں میں کھلبلی

آج صبح ایک ٹوئٹ میں اروند کیجریوال نے خود کے بارے میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، جس سے پارٹی لیڈروں اور اتراکھنڈ کے حامیوں میں بے چینی کا ماحول ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ
user

یو این آئی

دہرادون: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کے ٹوئٹ سے اتراکھنڈ کے اے اے پی لیڈروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ منگل کی صبح ایک ٹوئٹ میں اروند کیجریوال نے خود کے بارے میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، جس سے پارٹی لیڈروں اور اتراکھنڈ کے حامیوں میں بے چینی کا ماحول ہے۔ دراصل، اروند کیجریوال پیر کو ہی دہرادون آئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے بعد مقامی پریڈ گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران اروند کیجریوال اپنے چہرے پر ماسک بھی نہیں لگائے ہوئے تھے۔

اروند کیجریوال نے آج صبح ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ ہلکی ہے اور میں گھر میں خود کو الگ تھلگ کر رہا ہوں۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی اپیل کی ہے جو حال ہی میں ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں وہ ٹسٹ کرائیں۔ یہ اطلاع یہاں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ایئرپورٹ سے دہرادون تک میٹنگوں یا استقبالیہ اور ریلی کے اسٹیج پر اروند کیجریوال کے رابطے میں آنے والے اب پریشان ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔