انکم ٹیکس پورٹل ٹھپ، تمام خدمات 3 دنوں کے لیے بند

محکمہ انکم ٹیکس نے مطلع کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان اگلے تین دنوں تک ای فائلنگ پورٹل سروس کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

انکم ٹیکس / یو این آئی
انکم ٹیکس / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

محکمہ انکم ٹیکس نے مطلع کیا ہے کہ تین دنوں تک محکمہ انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل پر خدمات فراہم نہیں کی جا سکیں گی۔ 3 سے 5 فروی کے درمیان پورٹل کو دیکھ بھال کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اس دوران ٹیکس دہندگان کو ای فائلنگ پورٹل پر کوئی سروس دستیاب نہیں ہو گی۔

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے یہ اطلاع ’ایکس‘ کرتے ہوئے دی گئی ہے۔ اپنے ایکس اکاونٹ پر محکمہ نے اس تعلق سے اپڈیٹ دیتے ہوئے اطلاع جاری کی ہے کہ دیکھ بھال کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹیکس دہندگان 3 فروری 2024 کو دوپہر 2 بجے سے 5 فروری کی صبح 6 بجے تک ای فائلنگ پورٹل کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔


اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے 2024-25 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2، 3 اور 5 کو جاری کردیا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے 31 جنوری 2024 کو ان فارموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جبکہ آئی ٹی آر فارم 1 اور 6 کو محکمہ نے پہلے ہی جاری کردیا تھا۔

50 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کے لیے آئی ٹی آر فارم-1 دسمبر 2023 کوجاری کیا گیا تھا، جبکہ کمپنیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے ITR فارم-6 پیش کیا گیا تھا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ CBDT ہر سال ایک نیا ITR فارم جاری کرتا ہے۔ اس میں ٹیکس دہندگان کو ان کی آمدنی کے ذرائع سے لے کر کٹوتیوں وغیرہ تک کے بہت سے لین دین کے بارے میں معلومات درج کرنی ہوتی ہیں۔ اس سال جاری کردہ انکم ٹیکس فارم میں بھی مختلف کٹوتیوں کے بارے میں معلومات درج کی گئی ہیں۔ یہ تمام فارم یکم اپریل 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔