گزشتہ 3 سالوں میں 4 لاکھ لوگوں نے چھوڑی ہندوستانی شہریت

پارلیمنٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کے ذریعہ جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019، 2020، 2021 میں ہندوستانی شہریت چھوڑنے والے ہندوستانیوں کی تعداد بالترتیب 144017، 85256 اور 163370 ہے۔

ہندوستانی پاسپورٹ
ہندوستانی پاسپورٹ
user

قومی آوازبیورو

مودی حکومت نے مانسون اجلاس کے دوسرے دن یعنی آج پارلیمنٹ میں گزشتہ تین سال میں ہندوستانی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد پیش کی گئی ہے۔ لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے یہ ڈاٹا پیش کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں نے ہندوستانی شہریت چھوڑ دی ہے۔

نتیانند رائے کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2019، 2020، 2021 میں ہندوستانی شہریت چھوڑنے والے ہندوستانیوں کی تعداد بالترتیب 144017، 85256 اور 163370 ہے۔ یعنی کہ ان تین سالوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 92 ہزار 643 لوگوں نے ہندوستانی شہریت چھوڑ دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔