مانسون اجلاس: مہنگائی اور جی ایس ٹی پر حزب اختلاف کا لگاتار دوسرے دن ہنگامہ، کارروائی ملتوی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا پیر کے روز ہنگامہ خیز آغاز ہوا تھا۔ اپوزیشن ارکان نے تمام مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا، تاہم چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے انہیں مسترد کر دیا

مانسون اجلاس
مانسون اجلاس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن ہے اور آج بھی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن کے ہنگامہ کے پیش نظر اسپیکر نے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔ ادھر، دوسرے ایوان راجیہ سبھا میں میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے مہنگائی، بعض ضروری اشیائے خوردونوش پر جی ایس ٹی (گڈس اینڈ سروسز ٹیکس) عائد کئے جانے اور فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم جیسے مسائل پر بحث کے لیے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔

کل یعنی پیر کو اجلاس کے پہلے دن ان تمام مسائل پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی ایک گھنٹے کے اندر ہی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، کانگریس کے کچھ لیڈران اور ڈی ایم کے تروچی سیوا اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے ایلارام کریم نے پٹرولیم مصنوعات اور حال ہی میں دودھ اور دہی سمیت کئی کھانے پینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے معاملے پر بحث کے لیے تحریک التواء کا نوٹس پیش گیا ہے۔

راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا نے اگنی پتھ اسکیم کے اثرات اور نوجوانوں کو ریلوے میں بھرتی کے مواقع سے محروم کرنے کے معاملے پر تحریک التواء کا نوٹس پیش کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا نے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا، جس میں کم از کم امدادی قیمت کے بارے میں مرکزی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا پیر کے روز ہنگامہ خیز آغاز ہوا تھا۔ اپوزیشن ارکان نے تمام مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا، تاہم چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے انہیں مسترد کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔