کورونا معاملات میں پھر تیزی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7495 نئے متاثرین، 434 مریض فوت

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے کل 236 معاملے سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کے معاملات میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سات ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ روز سے زیادہ ہیں جہاں منگل کو نئے کیسز کی تعداد 6,317 تھی، وہیں بدھ نصف شب تک ان کی تعداد 7,495 درج کی گئی۔ دریں اثنا، ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 0.23 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 70 لاکھ 17 ہزار 671 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کی کل تعداد ایک ارب 39 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار 774 ہوگئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے کل 236 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا کے 7,495 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3,47,65,976 ہو گئی ہے۔ اس دوران 6,960 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3,42,08,926 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 101 بڑھ کر 78,291 ہو گئے ہیں اور 434 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وائرس کے انفیکشن سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4,78,759 ہو گئی ہے۔


ملک میں شرح بازیابی 98.40 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.23 فیصد اور شرح اموات 1.38 فیصد ہوگئی ہے۔ اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 190 کم ہو کر 28,519 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3012 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5151715 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 383 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 45,538 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کیرالہ میں سب سے زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران مہاراشٹر میں 240 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 11031 ہو گئی ہے، جب کہ مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141375 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 953 مریضوں کی صحت یابی سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6499760 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔