آر ایس ایس کی سالانہ رپورٹ میں ’کسان تحریک‘ کی شدید تنقید، رام مندر، منی پور اور سندیش خالی کا بھی تذکرہ

آر ایس ایس نے لوک سبھا انتخاب سے قبل کسانوں کے ذریعہ شروع کی گئی تحریک کو انارکی پھیلانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس تحریک کے ذریعہ پنجاب میں علیحدگی پسند دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آر ایس ایس کی شاخہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آر ایس ایس کی شاخہ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب سے قبل آر ایس ایس نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ملک کے تازہ معاملوں پر اپنی رائے رکھی ہے۔ اس رپورٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ آر ایس ایس نے کسان تحریک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے ملک کے لیے نقصاندہ قرار دیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں آر ایس ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ لوک سبھا انتخاب سے قبل کسان تحریک کے ذریعہ انارکی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسان تحریک کے ذریعہ پنجاب میں علیحدگی پسند دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

کسان تحریک کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آر ایس ایس نے کہا ہے کہ ’’پنجاب میں علیحدگی پسندی پر مشتمل دہشت گردی پھر پیر پسارنے لگی ہے۔ کسانوں کی تحریک کے بہانے، خاص طور سے پنجاب میں لوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے انارکی پھیلانے کی کوششوں کو پھر سے شروع کیا گیا ہے۔‘‘ کسان تحریک کے علاوہ آر ایس ایس کی رپورٹ میں رام مندر، منی پور تشدد اور سندیش خالی واقعہ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔


رام مندر کے تعلق سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 22 جنوری 2024 ایک تاریخی موقع تھا جسے کبھی نہیں بھولا جائے گا۔ سندیش خالی واقعہ کو آر ایس ایس نے روح کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ قرار دیا۔ آر ایس ایس نے کہا کہ مغربی بنگال کے سندیش خالی میں سینکڑوں ماؤں و بہنوں کے خلاف کیے گئے مظالم نے پورے سماج کی روح کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ آر ایس ایس نے منی پور تشدد پر بھی فکر کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نے سماج کے دو طبقات ’میتئی اور کوکی‘ کے درمیان عدم اعتماد پیدا کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔