سنبھل میں سڑک کے کنارے کھڑے باراتیوں کو بس نے کچلا، سات کی موت

پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو ایک دیگر تیزرفتار بس نے کچل دیا، جس کی وجہ سے سات باراتیوں کی موت اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی
user

یو این آئی

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں بس کے خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو ایک دیگر تیزرفتار بس نے کچل دیا، جس کی وجہ سے سات باراتیوں کی موت اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دھناری کے علاقہ میں چھپرا کے رہنے والے ستیش کے بیٹے وویک کی بارات اتوار کے روز چاندوسی کے سیتا آشرم پر آئی تھی۔ دیر رات تقریباً ایک بجے باراتی بس سے چھپرا گاؤں واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں مراد آباد - علی گڑھ قومی شاہراہ پر لہراون گاؤں میں اچانک بس کا ٹائر پھٹ گیا۔

ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور ٹائر تبدیل کرنے لگا۔ اسی دوران باراتی بھی بس سے نیچے اترکر سڑک کے کنارے بس کے پیچھے کھڑے ہو گئے، تبھی پیچھے سے آ رہی ایک تیز رفتار بس نے باراتیوں کو کچل ڈالا۔


انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چھپرا کے رہنے والے ویرپال (60)، ونیت کمار (32) چھوٹے سنگھ (35)، رگھویندر (35) راکیش (55)، ابھئے (18) اور بھورے 40 کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور وجیندر، ابھیشیک، اروند، سنی، گووند دس سے زائد باراتی زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو بہجوئی سی ایچ سی پہنچایا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔