راجستھان میں سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا

ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ اس ترمیم میں دفعہ اے- 27 کو شامل کیا گیا ہے۔ اب اس میں شامل جرائم ناقابل ضمانت ہوں گے۔

راجستھان سیاحت / آئی اے این ایس
راجستھان سیاحت / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان میں سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اب بدسلوکی کے عمل کو قابل سزا جرم کے زمرے میں شامل کیا جائے گا۔ راجستھان حکومت نے پیر کے روز راجستھان ٹورزم بزنس (ترمیمی) بل، 2021 کو اسمبلی سے منظور کیا۔

ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ اس ترمیم میں دفعہ اے- 27 کو شامل کیا گیا ہے۔ اب اس میں شامل جرائم ناقابل ضمانت ہوں گے۔ جبکہ اگر سیکشن 13 کے ذیلی سیکشن 3 کے تحت جرم دہرایا جاتا ہے تو یہ سیکشن 13 کے ذیلی سیکشن 4 میں غیر ضمانتی ہوگا۔


حکومت نے کہا یہ بل سال 2010 میں لایا گیا تھا جس کا مقصد سیاحت کے کاروبار کو فروغ دینا تھا، سیاحوں کو راجستھان میں وقار کے ساتھ واپس لانا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کو روکنا تھا۔ تاہم، اس میں یہ تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کہ سزا قابل ضمانت ہے یا غیر ضمانتی، لہذا اس میں ترمیم کرنا پڑی۔ اس جرم کو اب قابل شناخت جرم کے زمرے میں لایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔