کانگریس نے منی پور میں بی جے پی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا

جے رام رمیش نے بتایا کہ کے این او نے منی پور کے لوگوں کو ایک مخصوص سیاسی پارٹی کو ووٹ دینے کی دھمکی دی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

امپھال: کانگریس پارٹی نے منی پور میں بی جے پی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ منی پور کے اے آئی سی سی کے سینئر الیکشن آبزرور جے رام رمیش، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور سابق وزیر اعلیٰ او ایبوبی نے ہفتہ کو منی پور کے سی ای او کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

جے رام رمیش نے بتایا کہ 22 فروری کو وزیر اعظم منی پور آئے تھے اور اگلے دن مرکزی وزیر داخلہ نے ریاست کا دورہ کیا تھا۔ کوکی نیشنل آرگنائزیشن (کے این او) نے 25 فروری کو تمام گاؤں کے سربراہوں اور لوگوں سے بی جے پی کی حمایت کرنے کو کہا۔


جے رام رمیش نے بتایا کہ کے این او نے منی پور کے لوگوں کو ایک مخصوص سیاسی پارٹی کو ووٹ دینے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی فائدے کے لیے بی جے پی نے تمام عسکریت پسند تنظیموں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ مل کر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید یہ آئین کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ایک میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ "25 فروری کو کالعدم کوکی نیشنل آرگنائزیشن کے صدر کا جاری کردہ بیان ریاست منی پور میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے براہ راست اور واضح خطرہ ہے۔‘‘


میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ "کے این او لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے دھمکی دیتا ہے کہ جو لوگ ان کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ بیان مرکزی وزیر داخلہ اور منی پور کے وزیر اعلیٰ کی مکمل اطلاعات اور تعاون سے جاری کیا گیا ہے۔

کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف الیکٹورل آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ "اس دانستہ، خطرناک بیان کا سنجیدگی سے اور فوری نوٹس لیں جو الیکشن کمیشن کے ماڈل ضابطہ اخلاق کی غیر واضح زبان میں خلاف ورزی کرتا ہے اور فوری کارروائی کرے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کے این او کے صدر کے بیان سے پھیلنے والا خوف مکمل طور پر دور ہو جائے۔


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور کے زیادہ تر کوکی اکثریتی علاقوں میں اپنے دورے کے دوران یقین دلایا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں واپس آتی ہے تو کوکی عسکریت پسندی کا مسئلہ ختم کر دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */