منی پور میں انتہا پسندوں نے جوان کو گولی ماری، جلائے کئی گھر

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مسلح شرپسندوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امپھال مغربی ضلع کے چنگمنگ گاؤں اور کانٹو سبل میں فائرنگ کی جس میں ایک جوان زخمی ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امپھال: امپھال مغربی ضلع میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ تصادم میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔ ان انتہا پسندوں نے علاقے میں پانچ مکانات کو آگ لگا دی۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مسلح شرپسندوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امپھال مغربی ضلع کے چنگمنگ گاؤں اور کانٹو سبل میں فائرنگ کی جس میں ایک جوان زخمی ہوا۔ فوج نے علاقے کے لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک کنٹرول شدہ جوابی کارروائی شروع کی۔

ایک فوج کا جوان گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر لیماکھونگ کے فوجی اسپتال لے جایا گیا اور اب اس کی حالت مستحکم ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں اور مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملی ٹنتوں نے فوج کے ساتھ تصادم سے قبل لیماکھونگ گاؤں میں پانچ مکانات کو آگ لگا دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔