خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نِجّر کا کینیڈا میں گولی مار کر قتل

ہردیپ نِجّر کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) سے تھا، جس پر ہندوستان میں پابندی عائد ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہردیپ سنگھ نجّر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہردیپ سنگھ نجّر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: کینیڈا میں برٹش کولمبیا صوبے کے پنجابی اکثریتی سرے میں واقع گرو نانک سکھ گوردوارے میں خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ نِجّر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہ سرے میں گرو نانک سکھ گوردوارے کے صدر تھے۔ ہردیپ نِجّر کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) سے تھا، جس پر ہندوستان میں پابندی عائد ہے۔ انہوں نے برامپٹن شہر میں خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اس سے قبل ہردیپ سنگھ نِجّر کے خلاف مبینہ طور پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ہندوستان نے کینیڈین حکام سے کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ نِجّر کے خلاف پنجاب میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر کارروائی کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔