کرناٹک انتخابات، 12 اضلاع میں تلگو عوام کے ووٹ اہمیت کے حامل

ان انتخابات میں تلگو طبقہ کا سیاسی شعور بڑھ گیا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کے 12 اضلاع میں بعض حلقوں میں نتائج پر وہ اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ووٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ووٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: کرناٹک میں 10مئی کو ہونے والے انتخابات میں تلگو طبقہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ تلگو عوام کی ایک بڑی تعداد جو رئیل اسٹیٹ کی تجارت، زراعت، اعلی تعلیم اور ملازمتوں کے مقصد سے اس کنڑ ریاست میں مقیم ہوگئی ہے، اپنی قابل لحاظ آبادی کی بنیاد پر بعض حلقوں میں اہم عنصر بن گئی ہے۔

چونکہ دونوں تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی سرحدات کرناٹک سے ملتی ہیں، ان انتخابات میں تلگو طبقہ کا سیاسی شعور بڑھ گیا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کے 12 اضلاع میں بعض حلقوں میں نتائج پر وہ اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر سیاسی جماعتیں، ان انتخابات میں ان تلگو عوام کے ووٹوں پر نظر رکھے ہوئی ہیں۔


متحدہ بیلاری، کُپل، بنگالورورورل، بنگالوروسٹی،رائچور، کولار، تمکور، چتردرگ، چگبلپور، یادگیر، بیدر، گلبرگہ میں تلگو عوام کی تعداد زیاد ہے۔ تلگوطبقہ کے بعض افراد سرگرم سیاست میں بھی ہیں اور بعض سرکاری عہدے بھی رکھتے ہیں۔ ریاست کے سیاسی پس منظر کو شکل دینے میں ان کے ووٹ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ اسی لئے تمام سیاسی جماعتیں ان کی حمایت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہیں اور اس سلسلہ میں مہم چلا رہی ہیں۔

کرناٹک کے انتخابات کافی قریبی ہوسکتے ہیں اور تلگوعوام کی رائے دہی کے رجحان سے ان بعض حلقوں میں اہم اثر پڑسکتے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے سیاسی جماعتیں تلگو رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں تاکہ انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔