جالندھر میں ماسک نہ لگانے پر 1890 افراد کا کیا گیا کووڈ ٹیسٹ

گرپریت سنگھ بھلّر نے کہا کہ بار بار اپیل کے باوجود کچھ لوگ جو ماسک لگانے کے قانون پر عمل نہیں کر رہے تھے، ان کے ڈھلمل رویے کے سبب ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

یو این آئی

جالندھر: پنجاب کے جالندھر میں پولیس نے بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے 1890 افراد کو شہرکے مختلف مقامات پر آرٹی پی آر کووڈ کا ٹیسٹ کرنے کے لئے مجبور کیا۔ پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلّر نے کہا کہ جالندھر میں کووڈ- 19 کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس نے اسپیشل 17 ناکے لگائے اور 1890 لوگوں کو بغیر ماسک لگائے گھومتے پایا گیا۔

گرپریت سنگھ بھلّر نے کہا کہ بار بار اپیل کے باوجود کچھ لوگ جو ماسک لگانے کے قانون پر عمل نہیں کر رہے تھے، ان کے ڈھلمل رویے کے سبب ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے حفاظت کم نہ کرنے کی اپیل کی اور انہیں سماجی دوری، ماسک اور صفائی ستھرائی کے اصول کی پیروی کرنے کے لئے کہا۔


پولیس کمشنر نے کہا کہ ممکنہ کووڈ کے مریض کو وقت پر علاج کو یقینی بنانے کے لئے فلو جیسی علامات کے معاملات میں لوگوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سبھی کو فوری طورپر ویکسین لینے کی اپیل کی۔

وہیں پنجاب کے امرتسر میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو سڑکوں پر ہی روک کر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور جرمانہ بھی لگایا گیا۔ سول سرجن ڈاکٹر چرنجیت سنگھ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شروع کی گئی مہم کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہیں پہننے والے 240 لوگوں کو سڑک پر ہی روک کر ان کے خون کے نمونے لئے گئے اور تمام کا نتیجہ منفی آیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ سب ڈویزن سطح پر ہمارے ڈاکٹروں کے علاوہ ایس ڈی ایم خود اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔