سابق ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کا معاملہ، کرائم برانچ نے عبوری ضمانت کی مخالفت کی

اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق آئی اے ایس ٹرینی پوجا کھیڈکر او بی سی اور نان کریمی لیئر کا فائدہ حاصل کرنے کی حقدار نہیں تھی اور اس نے اس زمرے کے فرضی کاغذات تیار کرائے

<div class="paragraphs"><p>پوجا کھیڈکر/ اے این آئی</p></div>

پوجا کھیڈکر/ اے این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دہلی ہائی کورٹ میں سابق ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کو عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔ کرائم برانچ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پوجا کھیڈکر کو ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تو وہ گمراہ کن معلومات دے کر یا ان اداروں پر ریکارڈ یا گواہی تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال کر اس عمل میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کرائم برانچ نے دہلی ہائی کورٹ میں بیان دیا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ سابق آئی اے ایس ٹرینی پوجا کھیڈکر او بی سی اور نان کریمی لیئر امیدوار کے طور پر فائدہ حاصل کرنے کی حقدار نہیں تھی اور اس نے خود کو اس زمرہ سے وابستہ دکھانے کے لیے فرضی دستاویزات پیش کئے۔


اس کے علاوہ بھی پوجا کھیڈکر نے ملازمت حاصل کرنے کے لیے یو پی ایس سی کو کئی غلط معلومات فراہم کیں۔ اس میں والدین کی علیحدگی اور خود کے والدہ کی سرپرستی میں رہنے کی بات بھی شامل ہے۔ پیشرفت کی رپورٹ کے مطابق پوجا کھیڈکر نے واقف کاروں اور انجام لوگوں کے ساتھ مل کر خود کو او بی سی کریمی لیئر زمرے کی امیدوار ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کو دوران تحقیقات یہ بھی معلوم چلا کہ پوجا کھیڈکر کے والدین ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ اب تک کی گئی جانچ سے ایسا لگتا ہے کہ اس فراڈ میں اور بھی بہت سے لوگ ملوث ہیں۔ یہ دلیل دی گئی ہے کہ کھیڈکر ان کے ساتھ مل کر فرضی کہانی گڑھ سکتی ہے، شواہد کو چھپا سکتی ہے یا باقی شواہد میں ہیرا پھیری کر سکتی ہے۔ اس سے دھوکہ دہی کے مکمل دائرہ کار کا پردہ فاش کرنے کی تحقیقات پر بہت زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔


کھیڈکر کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کے سنگین الزامات ہیں۔ اس معاملے میں سول سروسز میں ریزرو کیٹیگریز کے غلط استعمال کی بات کی گئی ہے۔ اس معاملے کا عوامی اعتماد پر وسیع پیمانے پر اثر پڑتا ہے۔ یہ براہ راست پورے امتحان اور انتخاب کے عمل کی شفافیت اور دیانت کو متاثر کرتا ہے۔ بہت سارے شواہد ملے ہیں، جیسے ای میلز، ٹیکسٹ میسجز، جسمانی، یہاں تک کہ ذاتی ریکارڈ بھی ابھی تک حکام کو پیش نہیں کیے گئے۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ اگر جانچ کے ابتدائی مرحلے میں سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے، تو اسے تبدیل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہونے کا بھی زیادہ امکان ہے کیونکہ ان کی معلومات میں ہیرا پھیری کی مبینہ تاریخ ہے۔ تفتیش میں مسلسل پوچھ گچھ شامل ہوتی ہے، جیسے کہ معذوری کے سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرنا، یا دیگر اداروں جیسے تعلیمی یا طبی اداروں کے ساتھ اس کے دعووں کی جانچ کرنا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔