بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں بھی تختہ پلٹ! ناظم الحسن مستعفی، فاروق احمد نئے صدر مقرر

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ پلٹ ہونے کے بعد آج بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا بھی تختہ پلٹ ہو گیا اور بورڈ کے صدر ناظم الحسن عہدے سے مستعفی ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر فاروق احمد / آئی اے این ایس</p></div>

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر فاروق احمد / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ پلٹ ہونے کے بعد آج بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا بھی تختہ پلٹ ہو گیا اور بورڈ کے صدر ناظم الحسن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ جس کے بعد سابق چیف سلیکٹر فاروق احمد کو بورڈ کا نیا صدر مقرر کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ حسن کے عہدے کی مدت کار اگلے سال اکتوبر میں ختم ہونی تھی لیکن ملک میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے باعث انہوں نے قبل از وقت عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے اصلاحات لانے کی خاطر محمد یونس کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔

نظم الحسن بطور صدر بی سی بی چوتھی مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے، وہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی حالات کے بعد سے لندن میں روپوش ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بی سی بی کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ترک کرنا پڑی۔ اب خواتین کا ٹی-20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔ اس وقت بنگلہ دیش کی مردوں کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔