مغربی بنگال: کورونا بحران میں مزید تین یونیورسٹیوں نے ورچوئل امتحان لینے کا کیا فیصلہ
نارتھ بنگال یونیوسٹی کے وائس چانسلر سبھریش بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ "ہم نے یکم اکتوبر سے 8اکتوبر کے درمیان فائنل سمسٹر کے امتحانات 'ورچوئل موڈ' میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔"

کولکاتا: مغربی بنگال کی مزید تین یونیورسٹیوں نے انڈر گریجو ٹ اور پوسٹ گریجوٹ کے فائنل سمسٹر کا امتحان اکتوبر میں 'ورچوئل موڈ' میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تین یونیورسٹیا ں نارتھ بنگال یونیورسٹی، ودیا ساگر یونیورسٹی اور رائے گنج یونیورسٹی ہیں۔
نارتھ بنگال یونیوسٹی کے وائس چانسلر سبھریش بھٹاچاریہ نے اس سلسلے میں کہا کہ "ہم نے یکم اکتوبر سے 8اکتوبر کے درمیان فائنل سمسٹر کے امتحانات 'ورچوئل موڈ' میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔"بھٹا چاریہ نے مزید کہا کہ ورچوئل موڈ کے ذریعہ ہم سوالنامہ ای میل کے ذریعہ کالج کو بھیجیں گے اورکالج اپنے طلبا کو ای میل بھیجے گی۔انہوں نے کہا کہ طلبا ڈیجیٹل جواب دے سکتے ہیں یا پھر سوال کو لوڈ کر کے 24گھنٹے میں جواب کی ہارڈ کاپی کالج میں جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانات کے نتائج 31اکتوبر کو جاری کر دیے جائیں گے۔
ودیا ساگر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رنجن چکرورتی نے کہا کہ ہم لوگ سوالنا مہ ویب سائٹ پر امیدواروں اور متعلقہ محکمہ کیلئے لوڈ کریں گے۔پورٹل سے امیدوار سوالنامہ ڈاؤن لوڈ کرکے جواب لکھیں گے۔وہ ڈیجٹیل جمع کرسکتے ہیں یا پھر ہارڈ کاپی 24گھنٹے کے اندر۔ اس سے قبل کلکتہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سونالی چکرورتی بنرجی نے کلکتہ یونیورسٹی میں یکم اکتوبر سے 18اکتوبر کے درمیا ن امتحان منعقد کرانے کا اعلا ن کیا تھا۔
دوسری جانب جادو پور یونیورسٹی نے اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق بہت سے لوگوں کے پاس اسمارٹ فون او ر انٹر نیٹ کی سہولیات نہیں ہیں،اس لئے تمام متبادل نظام پر غور کیا جارہاہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔