انڈیا کی رانچی ریلی: بہار میں بی جے پی کی ہوا ہم اکیلے ٹائٹ کئے ہوئے ہیں، تیجسوی یادو

آر جے ڈی کے لیڈر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر بار بار آئین کو تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بابا صاحب امبیڈکر کا لکھا ہوا آئین ہے، کسی کی ماں کے بیٹے میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اس آئین کو بدل سکے

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو /&nbsp; تصویر: ائی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / تصویر: ائی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رانچی میں انڈیا الائنس کی ’الگلان ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا گلا بیٹھ گیا ہے لیکن بی جے پی کی ہوا ہم بہار میں اکیلے ہی ٹائٹ کر دیئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر پر ہم اکیلے اڑ رہے ہیں اور بی جے پی کے 20-25 ہیلی کاپٹر اڑا رہے ہیں۔ ہم اپنے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر بنا دیئے ہیں اور بی جے پی کی ہوا ٹائٹ کر دیئے ہیں۔ آپ تمام لوگ اپنا پیار، محبت اور تعاون دیتے رہئے۔

آر جے ڈی کے لیڈر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر بار بار آئین کو تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بابا صاحب امبیڈکر کا لکھا ہوا آئین ہے، کسی کی ماں کے بیٹے میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ہمارے ملک کے آئین کو بدل سکے۔ مودی کا ذکر کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ بہار بھی آئے تھے۔ بہار میں ان کے وزیر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ وہ آئین کو ختم کر دیں گے۔ بولنے سے پہلے سوچ لو، اگر آپ آئین کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یاد رکھئے ملک کی عوام آپ کو ختم کر دے گی۔


بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر ہم سب مل کر متحدہ طور پر پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے تو بی جے پی اقتدار میں ہرگز نہیں آئے گی۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ متحد ہو جائیں اور بھاری ووٹوں سے جیت کو یقینی بنائیں۔ جہاں کہیں بھی ہمارے انڈیا الائنس کے امیدوار ہوں انہیں بھرپور اکثریت سے کامیاب بنائیں اور بی جے پی کے جال میں نہ آئیں۔ تیجسوی یادو نے پوچھا کہ بتاؤ جھارکھنڈ کے لوگو بی جے پی سے بدلہ لینا چاہتے ہو یا نہیں؟ جس نے آپ لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی، آپ کے لیڈر کے ساتھ نا انصافی کی، اس سے آپ کو بدلہ لینا ہوگا اور یہ بدلہ ووٹ کی چوٹ سے لینا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔