بہار میں بھی کورونا نے توڑا ریکارڈ، ایک دن میں سب سے زیادہ 7870 نئے کیسز درج

گزشتہ 24 گھنٹے میں پٹنہ (1898 نئے کیسز) کے بعد سب سے زیادہ ضلع گیا میں 610، مظفرپور میں 541 اور بھاگل پور میں 322 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 7870 نئے کیسز کی تصدیق بتلاتی ہے کہ ریاست میں کورونا کی رفتار اب بے قابو ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے سکریٹری پرتیَے امرت نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ 16 اپریل کو ایک لاکھ 555 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ریاست میں اب تک کے سب سے زیادہ 7870 کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے کیسز کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

امرت نے بتایا کہ ضلع پٹنہ میں 1898 متاثرہ افراد کے ملنے کی توثیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں گیا، مظفر پور اور بھاگل پور میں کورونا کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پٹنہ کے بعد ضلع گیا میں 610، مظفرپور میں 541 اور بھاگل پور میں کورونا کے 322 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔