بہار میں تقریباً 55 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دیہی کا کیا استعمال

ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق 71 اسمبلی سیٹ کے لئے 31380 پولنگ مراکز پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی، جو کہ شام 6 بجے ختم ہوئی ہے۔ اس دوران قریب 55 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین اسمبلی کے پہلے مرحلہ کے لئے آج پرامن طریقے سے ووٹنگ ختم ہوگئی، جس میں 55 فیصد سے زائد ووٹروں نے 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں قید کر دیا۔ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بدھ کو 71 اسمبلی سیٹ کے لئے 31380 پولنگ مراکز پر صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی، جو کہ شام چھ بجے ختم ہوئی ہے۔ اس دوران قریب 55 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ پولنگ مراکز پر ووٹنگ چل رہی ہے اور کچھ مقامات سے آخری رپورٹ کا انتظار ہے۔ شام چھ بجے تک جموئی ضلع میں سب سے زیادہ قریب 58 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ مونگیر ضلع میں سب سے کم لگ بھگ 44 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

دریں اثناء بڑہرا سے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) امیدوار اور رخصت پذیر رکن اسمبلی سروج یادو نے آرہ کے پولنگ مرکز 115 پر اپنے اوپر حملہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی طرح بھاگ کر انہوں نے اپنی جان بچائی ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سروج کی پہلے لوگوں نے مخالفت کی۔ اس کے بعد بھیڑ سے کچھ لوگوں نے پتھراﺅ شروع کر دیا۔ اسی طرح بھوجپور ضلع کے شاہ پور اسمبلی حلقہ کے سہجولی گاﺅں میں آرجے ڈی امیدوار راہل تیواری اور آزاد امیدوار بٹیشور یادو کے حامیوں کے مابین بوتھ پر قبضے کو لیکر پرتشدد جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں فریق کے قریب 10 افراد زخی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */