بنگال میں پرشانت کشور کی صحیح ثابت ہوئی پیش گوئی، پھر بھی ریٹائر ہونے کا کیا اعلان

شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ میں اپنی دیدی کی مدد کرکے میں خوش ہوں، لیکن اب یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں، میں اپنے ساتھیوں کو آئی پی اے سی کی ذمہ داری سونپ کر زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔

پرشانت کشور، تصویر آئی اے این ایس
پرشانت کشور، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کلکتہ: بی جے پی کے 100 سے زائد سیٹیں جیتنے پر انتخابی حکمت عملی کے پیشے کو چھوڑ نے کا اعلان کرنے والے پرشانت کشور کی پیش گوئی صد فیصد درست ثابت ہوئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے آج ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ وہ ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں۔ اپنی کمپنی ’آئی پیک‘ کو اپنے ساتھیوں کے حوالے کرکے کچھ اور کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترنمول کانگریس تین تہائی سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے۔ جب کہ بی جے پی 72 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے۔ شاندار جیت کے بعد پرشانت کشور نے کہا کہ میں اپنی دیدی کی مدد کرکے میں خوش ہوں، لیکن میں اب یہ کام چھوڑنا چاہتا ہوں، کافی عرصہ ہوگیا ہے۔ میں اپنے ساتھیوں کو آئی پی اے سی کی ذمہ داری سونپ کر زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔


تاہم پرشانت کشور نے یہ نہیں کہا ہے کہ و ہ اب کیا کریں گے۔ کیا براہ راست سیاست میں آئیں گے، اس سے قبل وہ جنتادل یو میں شامل ہوئے تھے مگر نتیش کمار سے اختلافات کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ پرشانت کشور نے کہا کہ میں کوئی پنڈت نہیں ہوں بلکہ مقامی حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد ہم نے یہ دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیر جانبدار ی سے الیکشن کمیشن کام کرتی تو بی جے پی کی مزید سیٹیں کم ہوتیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف متحد ہوں اور انتخابی اصلاحات کے لئے مجبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات جیت حاصل کرنے کے بعد بول رہا ہوں، انتخابی اصلاحات کی سخت ضرورت ہے، کیونکہ جمہوریت کا سوال ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔