ایشیا کی سب سے بڑی پیاز منڈی میں پیاز کی قیمت گر کر محض 2 روپے کلو پہنچ گئی، ناراض کسانوں نے فروختگی روکی

پیاز کسانوں کے ایک نمائندہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر کسانوں کے لیے فی کوئنٹل 1500 روپے کا معاوضہ جاری کرنا چاہیے اور ان کی کاشت کو 15 سے 20 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر خریدنا چاہیےـ

<div class="paragraphs"><p>پیاز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پیاز، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پیاز کی قیمتوں میں لگاتار گراوٹ سے ملک کے کسان بہت پریشان ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشیا کی سب سے بڑی پیاز منڈی 'لاسل گاؤں اے پی ایم سی' میں پیاز کی قیمتیں حال کے دنوں میں دو سے چار روپے فی کلوگرام پہنچ گئی ہیں۔ اس سے پیاز کے کاشت کاروں میں ناراضگی بڑھ گئی ہے اور انھوں نے پیاز کی فروختگی روک دی ہے۔ مہاراشٹر کے لاسل گاؤں زراعتی پروڈکشن مارکیٹ کمیٹی میں ناراض کسانوں نے پیاز کی نیلامی روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور گھٹتی ہوئی قیمت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پیاز کی کاشت کرنے والے کسانوں کے ایک نمائندہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر کسانوں کے لیے فی کوئنٹل 1500 روپے کا معاوضہ جاری کرنا چاہیے اور ان کی کاشت کو 15 سے 20 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر خریدنا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو وہ لاسل گاؤں ایچ پی ایم سی میں نیلامی جاری نہیں ہونے دیں گے۔


واضح رہے کہ پیاز کی سب سے بڑی مارکیٹ مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں واقع ہے۔ پیر کے روز جب لاسل گاؤں منڈی کھلی تو پیاز کی کم از کم قیمت 200 روپے فی کوئنٹل اور اوسط قیمت 400 روپے سے 450 روپے فی کوئنٹل رہی۔ پیاز کی ان تازہ قیمتوں سے پیاز کاشت کاروں میں ناراضگی بڑھ گئی ہے۔ پریشان کسانوں نے مہاراشٹر ریاستی کاندا کاشت کار تنظیم کی قیادت میں اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے منڈی میں پیاز کی نیلامی روکنے کا اعلان کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ہفتہ کے روز اے پی ایم سی میں 2404 کوئنٹل پیاز فروخت کے لیے پہنچا تھا۔ تب پیاز کی کم از کم قیمت 351 روپے فی کوئنٹل تھی۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 1231 روپے فی کوئنٹل رہی تھی۔ ہفتہ کے دن پیاز کی اوسط قیمت 625 روپے فی کوئنٹل رہی تھی۔

مہاراشٹر اسٹیٹ کاندا پروڈیوسر تنظیم کے لیڈر بھرت دگھولے کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس کے دوران حکومت کو فوری اثر سے پیاز کسانوں کے لیے 1500 روپے فی کوئنٹل کا معاوضہ اعلان کرنا چاہیے اور پیاز کی خریداری کی جانی چاہیے۔ تین سے چار روپے فی کوئنٹل کی قیمت پر فروخت ہو رہے پیاز سے کسانوں کو راحت دینے کے لیے 15 روپے سے 20 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر اس کی خریداری ہونی چاہیے۔ اگر آج یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا ہے تو اے پی ایم سی میں پیاز کی نیلامی کسی بھی حالت میں شروع نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */