کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کا کل اہم اجلاس، امیدواروں کا جلد اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی کی میٹنگ میں تقریباً 100 لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا اور امیدواروں کی پہلی فہرست چند دنوں میں جاری ہو سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: انگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کا ایک اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا، جس میں لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ سی ای سی کا اجلاس 7 مارچ کو شام 6 بجے منعقد ہوگا، جس میں شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔

جئے رام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا، ’’لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض اور فیصلہ کرنے کے لیے کانگریس پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 7 مارچ کو شام 6 بجے منعقد ہوگا۔‘‘ اجلاس میں مختلف اسکریننگ کمیٹیوں کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔


راجستھان، چھتیس گڑھ اور کچھ دیگر ریاستوں کے لیے اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی کی میٹنگ میں تقریباً 100 لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا اور امیدواروں کی پہلی فہرست چند دنوں میں جاری ہو سکتی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے منگل کو کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی بڑی تعداد کا اعلان 7 مارچ کو ہونے والی سی ای سی میٹنگ کے بعد متوقع ہے۔

پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے علاوہ کمیٹی میں شامل دیگر لیڈران میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ کانگریس نے ابھی تک عام انتخابات کے لیے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حال ہی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔