بابا رام دیو کو ’آئی ایم اے جھارکھنڈ‘ نے بھیجا قانونی نوٹس، معافی مانگیں ورنہ...

ایلوپیتھی ڈاکٹروں پر غیر اخلاقی تبصرہ اور کورونا وبا میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کا مذاق اڑانے کے معاملے میں جھارکھنڈ آئی ایم اے نے بابا رام دیو کو باضابطہ قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

رام دیو تصویر آئی اے این ایس
رام دیو تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

یوگا گرو بابا رام دیو کے خلاف ایلوپیتھی طریقہ علاج سے جڑے ڈاکٹروں اور اداروں کی ناراضگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب آئی ایم اے جھارکھنڈ (انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن، جھارکھنڈ) نے بابا رام دیو کو آیوروید اور ایلوپیتھی کے درمیان لڑائی کا ماحول بنانے کی کوشش کرنے، کووڈ سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی بے عزتی کرنے اور ایلوپیتھی طریقہ علاج پر سوال اٹھانے سمیت کچھ دیگر معاملوں میں 14 دن کے اندر تحریری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم اے جھارکھنڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر معافی نہیں مانگی گئی تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

ایلوپیتھی ڈاکٹروں پر غیر اخلاقی تبصرہ اور کورونا وبا میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کا مذاق اڑانے کے معاملے میں جھارکھنڈ آئی ایم اے نے باضابطہ قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوٹس 4 جون کو بھیجا گیا ہے۔ حال ہی میں آئی ایم اے جھارکھنڈ نے اپنی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی جس میں ریاست کے الگ الگ حصوں سے بڑی تعداد میں ڈاکٹروں نے حصہ لیا تھا۔ میٹنگ میں بابا رام دیو کے ذریعہ ڈاکٹروں کے تئیں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے، غلط فہمی پھیلانے، کورونا سے ہلاک ڈاکٹروں کا مذاق بنانے اور کورونا ویکسین سے متعلق غلط تشہیر کرنے کے معاملے میں قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔


خبروں کے مطابق میٹنگ میں طے پایا کہ بابا رام دیو پر قانونی کارروائی کی جائے گی، اور اگر وہ تحریری معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔ ایگزیکٹیو کمیٹی نے جھارکھنڈ آئی ایم اے کے سربراہ ڈاکٹر ارون کمار سنگھ، جنرل سکریٹری ڈاکٹر پردیپ کمار سنگھ اور ڈاکٹر شمبھو پرساد، سربراہ، رانچی آئی ایم اے کو قانونی کارروائی کے لیے ذمہ داری دی۔ اسی ضمن میں 4 جون کو بابا رام دیو کے خلاف ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔