آکسیجن کنسنٹریٹر بنانے میں مدد کرے گا آئی آئی ٹی کانپور

سری کانت شاستری نے کہا کہ پچھلے سال کورونا کے دور کے دوران، انکیوبیٹر سیل کی 20 رکنی ٹیم نے عالمی سطح کے وینٹی لیٹر تیار کیے تھے جو آج ملک کے 1200 اسپتالوں میں مریضوں کی جان بچا رہے ہیں۔

آکسیجن / آئی اے این ایس
آکسیجن / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانپور: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور نے ملک کے کاروباری اور ایم ایس ایم ای شعبے کو بہترین معیار کی آکسیجن کنسنٹریٹرکی تیاری میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے اسٹارٹپ انوویشن اینڈ انکیوبیشن سیل کے بورڈ ممبر اور اسٹارٹ اپ ’فرسٹ‘ کے ڈائریکٹر سری کانت شاستری نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کو کورونا کی دوسری تباہ کن لہر کے درمیان آکسیجن کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔ آج ’مشن بھارت او 2‘ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت انسٹی ٹیوٹ ملک کے ایم ایس ایم ای اور تعمیراتی شعبے کے کاروباری افراد کو آکسیجن کنسنٹریٹر کی تیار میں مدد کے لئے مدعو کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آکر کام کریں۔ انسٹی ٹیوٹ انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرائے گا۔ خام مال، فنڈنگ​​، مارکیٹنگ، مانیٹرنگ کی سہولت ان کا اسٹارٹ اپ فراہم کرائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب مل کر جون کے مہینے تک 20 سے 30 ہزار آکسیجن کنسنٹریٹر تیار کرلیں تاکہ ملک میں وبا کی وجہ سے ضائع ہو رہی بہت ساری جانیں بچ سکیں۔


سری کانت شاستری نے کہا کہ پچھلے سال کورونا کے دور کے دوران، انکیوبیٹر سیل کی 20 رکنی ٹیم نے عالمی سطح کے وینٹی لیٹر تیار کیے تھے جو آج ملک کے 1200 اسپتالوں میں مریضوں کی جان بچا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔