یوپی میں کورونا کا قہر: ایٹہ کے ایس پی کرائم راہل کمار کا انتقال

یوپی میں بریلی کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرشانت چوھری کے بعد اب ایٹہ کے ایس پی کرائم راہل کمار کی کورونا نے جان لے لی، ایس پی کرائم راہل کمار کچھ دنوں پہلے ہی کورونا سے متاثر ہوئے تھے

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

ایٹہ: اتر پردیش میں کورونا کا قہر عوام کی تو جان لے ہی رہا ہے، کئی عہدیداران کے لئے بھی مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ بریلی کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرشانت چودھری کے بعد اب ایٹہ کے ایس پی کرائم راہل کمار کی بھی کورونا وائرس کے سبب جان چلی گئی ہے۔ ایس پی کرائم راہل کمار کچھ روز قبل کورونا کا شکار پائے گئے تھے اور ان کا علاج ہوم آئسولیشن میں چل رہا تھا۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔

نیوز پعٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق ایس پی کرائم راہل کمار کورونا متاثر پائے جانے کے بعد چار دنوں تک خانگی قرنطینہ میں رہے تھے۔ اسی دوران ان کی کورونا رپورٹ بھی نگیٹیو آ گئی اور ان کی صحت میں بھی بہتری نظر آنے لگی تھی۔ لیکن اس کے بعد اچانک ان کی صحت بگڑنے لگی اور اسپتال میں دورانِ علاج وہ فوت ہو گئے۔


اس سے قبل کورونا انفیکشن کی زد میں آنے والے بریلی میں تعینات ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرشانت چودھری نے پیر کے روز ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں دم توڑ دیا تھا۔ وہ 2018 بیچ کے پی سی ایس افسر تھے اور بنیادی طور پر غازی آباد کی شاستری نگر کالونی کے رہائشی تھے۔ انہوں نے 12 اپریل کو ہی بریلی میں ایس ڈی ایم کا چارج سنبھالا تھا۔

چارج سنبھالنے کے کچھ دن بعد ہی ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرشانت چودھری کورونا سے متاثر ہو گئے۔ اس کے بعد 19 اپریل کو انتظامیہ نے انہیں ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ ڈویژنل کمشنر آر رمیش کمار، ڈی ایم نتیش کمار اور اے ڈی ایم انتظامیہ وی کے سنگھ نے ڈاکٹر پرشانت کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔