مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنی تو 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی ملے گی: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’شیوراج حکومت کے ذریعے بند کی گئی 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی فراہم کرنے والی اسکیم کو مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی پھر بحال کی جائے گی۔‘‘

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا ہے کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ریاست میں موجود حکومت کے ذریعے بند کی گئی 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی فراہم کرنے کی اسکیم کو بحال کر دیا جائے گا۔ کمل ناتھ نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’شیوراج حکومت کے ذریعے بند کی گئی 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی فراہم کرنے والی اسکیم کو مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی پھر بحال کی جائے گی۔‘‘

کمل ناتھ کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے اس طرح کے ٹوئٹ کئے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی کسانوں کے قرض معاف کر دیئے جائیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کیا جائے گا۔


اس کے بعد کل ان کا ایک ایسا ہی ٹوئٹ سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد ریاست میں پولیس کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے لکھا ’’خبر آپ تک پہنچ گئی ہوگی۔ مودی حکومت ’پرانی پنشن اسکیم‘ نافذ نہیں کرے گی۔ لیکن آپ فکر نہ کریں، کانگریس حکومت نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں پرانی پنشن لاگو کر دی ہے۔ اب ہماچل میں بھی لاگو ہوگی۔ کانگریس دے گی آپ کا حق، آپ کی پرانی پنشن۔‘‘ خیال رہے کہ ریاست میں اگلے سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔