کورونا وائرس کے کئی ویریئنٹ پر اثردار ہے ’کوویکسن‘، آئی سی ایم آر کا دعویٰ

کورونا ٹیکہ کاری کے محاذ پر ایک راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ آئی سی ایم آر کی ایک اسٹڈی کا دعویٰ ہے کہ بھارت بایو ٹیک کی کوویکسن کورونا کے کئی میوٹینٹ پر کارگر ثابت ہوتی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی رفتار سے ہنگامہ برپا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر سے کورونا کے خوفناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ ملک میں تقریباً 3 لاکھ لوگ اس وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ ان سب کے درمیان ٹیکہ کاری کے محاذ پر ایک راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ آئی سی ایم آر کی ایک اسٹڈی کا دعویٰ ہے کہ بھارت بایوٹیک کی کوویکسن کورونا کے کئی میوٹینٹ پر کاگر ثابت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکہ کاری مہم کے درمیان آئی سی ایم آر نے ایک اسٹڈی کی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس میں پتہ چلا کہ بھارت بایوٹیک کی کوویکسن کورونا کے الگ الگ میوٹینٹ کے خلاف اثر کرتی ہے۔ آئی سی ایم آر کی اسٹڈی کے مطابق یہ ویکسین کورونا کے برطانیہ، برازیل اور افریقی ویریئنٹ کو شکست دینے میں کارگر ہے۔ اتنا ہی نہیں، یہ ڈبل میوٹینٹ کے خطرے کو بھی دور کرتی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے اس وقت کئی میوٹینٹ سرگرم ہو گئے ہیں۔ برطانیہ، برازیل، افریقی اسٹرین سے جڑے کئی معاملے پہلے ہی ہندوستان میں پائے جا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اب ہندوستان میں دیسی ویریئنٹ تیار ہو گیا ہے جس کے سب سے زیادہ کیس بنگال میں سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔