ممتا بنرجی ملک کے مفاد میں کانگریس اور سی پی ایم سے اتحاد کو تیار

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ریاست میں کچھ مسائل میں ہمارے اختلافات ہیں، ایک دوسرے کے خلاف ہم مقابلہ بھی کرتے ہیں مگر ملک کے مفاد میں اور بی جے پی کی غیر جمہوری رویہ کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: دہلی میں عام آدمی پارٹی کے زیر اہتمام منعقد ریلی میں ایک بار پھر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سخت لفظوں میں حملے کرتے ہوئے مودی کے خلاف ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔انہوں نے کانگریس اور بایاں محاذکا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ریاست میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں مگر قومی سطح ملک کے مفاد میں ایک ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کچھ مسائل میں ہمارے اختلافات ہیں، ایک دوسرے کے خلاف ہم مقابلہ بھی کرتے ہیں مگر ملک کے مفاد میں اور بی جے پی کی غیر جمہوری رویہ کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے ہم کانگریس اور سی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے اسٹیج سے جب ممتا بنرجی خطاب کررہی تھیں اس وقت وہاں سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اور سی پی آئی کے لیڈر ڈی راجا بھی بھی موجود تھے۔

ممتا بنرجی ملک کے مفاد میں کانگریس اور سی پی ایم سے اتحاد کو تیار

خیال رہے کہ لوک سبھا میں بہرام سے کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے چٹ فنڈ گھوٹالہ کے حوال سے سخت تنقید کی۔اس وقت پارلیمنٹ میں بی جے پی کے ممبران نے ادھیر کی تقریر کا تالی بجاکر خیرمقدم کیا۔جب کہ صبح میں ہی کانگریس اور ترنمول کانگریس نے مل کر پارلیمنٹ کے احاطے میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔اس کے بعد ممتا بنرجی اور سونیاگاندھی کے درمیان ملاقات بھی۔خیال رہے کہ چٹ فنڈ گھوٹالے کو لے کر بنگال میں ممتا بنرجی کے خلاف کانگریس کے ریاستی قائدین بڑے پیمانے پر مظاہرہ کررہے ہیں۔

سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی سے کہا کہ ہم لوگ ایک دوسرے کی تنقید بھی کرتے ہیں مگر اصل میں ہم لوگ دوست ہیں۔ ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ میں چٹ فنڈ گھوٹالے کیلئے ممتا بنرجی کو ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عوام سے لاکھوں کروڑ روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔حکومت کو ان کے روپے واپس کرنے ہوں گی۔خیال رہے کہ بنگال کی حکمراں جماعت کے کئی لیڈران شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں گرفتار ہوچکے ہیں۔2016کے انتخابی مہم کے دور ان راہل گاندھی نے بھی ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے چٹ فنڈ گھوٹالے میں ممتا بنرجی کا نام لیا تھا۔مگر پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر اس وقت قومی سطح کی سیاست میں تبدیلی آچکی ہے۔گزشتہ ہفتے جب ممتا بنرجی سی بی آئی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی تھیں تو کانگریس صدر راہل گاندھی نے فون کرکے ممتا بنرجی کی حمایت کی تھی۔سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈیرا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ پر ممتا بنرجی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھایہ سیاست کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

ممتا بنرجی ملک کے مفاد میں کانگریس اور سی پی ایم سے اتحاد کو تیار

ممتا بنرجی نے بھی بنگال کانگریس کے لیڈران کے رویے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز اور ریاست میں الگ الگ موقف کیوں کہ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔یہ اندرونی مسئلہ ہے۔سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی سے ملاقات کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہیں کہ آخیر میں ہم سب ایک ہیں۔

ممتا بنرجی ملک کے مفاد میں کانگریس اور سی پی ایم سے اتحاد کو تیار

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔