عآپ کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل، دہلی پارٹی صدر دیویندر یادو نے کیا استقبال

دیویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرہ سے لگاتار بی جے پی اور عآپ کے تقریباً 10 اسمبلیوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران و کارکنان کانگریس کے نظریات سے متاثر ہو کر اس کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سینکڑوں عآپ کارکنان کو دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے پارٹی میں شامل کیا</p></div>

سینکڑوں عآپ کارکنان کو دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے پارٹی میں شامل کیا

user

قومی آوازبیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج کستوربا نگر براڑی اور نجف گڑھ اسمبلی کے عآپ عہدیداران کو کانگریس کا پٹکا پہنا کر پارٹی کی رکنیت کا حلف دلایا۔ دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی اور عآپ کی لڑائی سڑکوں پر دکھائی دینے لگی ہے جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان کا بھروسہ عآپ اور بی جے پی سے اٹھ چکا ہے۔ گزشتہ ایک عشرے سے لگاتار بی جے پی اور عآپ کے تقریباً 10 اسمبلیوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران، سابق کارپوریشن کونسلر سمیت ضلع، بلاک اور وارڈ سطح کے کارکنان کانگریس کی مثبت سیاست، اصول اور نظریات، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور ہمارے عوامی ہیرو راہل گاندھی کی قیادت سے متاثر ہو کر کانگریس کا دامن تھام رہے ہیں۔

عآپ کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل، دہلی پارٹی صدر دیویندر یادو نے کیا استقبال

آج ایک تقریب کے دوران بڑی تعداد میں عآپ لیڈران و کارکنان کو کانگریس میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر کمیونکیشن محکمہ کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج، سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ابھشیک دت، ضلع صدر ستبیر شرما خاص طور سے موجود تھے۔


دیویندر یادو نے عآپ چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی پارٹیوں نے دہلی کو نہ صرف ٹھگا ہے بلکہ دہلی کی ترقی میں دونوں پارٹیوں کی دلچسپی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میں اکثر بی جے پی اور عآپ کے جھگڑے سے دہلی کی ترقی میں نہ صرف رکاوٹ آئی ہے بلکہ بڑے پیمانے پر پروجیکٹ بھی رکے ہوئے ہیں۔ دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ایجنڈا صرف سماج میں نفرت پھیلانا ہے، وہیں دوسری طرف دہلی حکومت ترقیاتی کام نہ ہونے کا ٹھیکرا بی جے پی پر پھوڑ کر اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔ آتشی اور سوربھ بھاردواج کی روزانہ کی نوٹنکی سے عام آدمی بھی پریشان ہے۔ دہلی کانگریس صدر نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کا انتخاب لڑنے والے دونوں پارٹیوں کے موجودہ عہدیداران، سابق کونسلر اور کچھ موجودہ منتخب نمائندے کانگریس پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں جن سے اس علاقہ کے معزز لیڈران رابطے میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔