سیاسی تشدد اور دہشت گردی کی انسانی حقوق کے محافظوں کو مذمت کرنی چاہئے: جسٹس ارون مشرا

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی 28 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشرا نے کہا کہ انسان ہی انسانیت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا نے کہا کہ سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو سیاسی تشدد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرنی چاہیے کیونکہ اس معاملے میں بے حسی سے بنیاد پرستی پیدا ہوگی۔ اور تاریخ ہمیں اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی 28 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشرا نے کہا کہ انسان ہی انسانیت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ 20 ویں صدی میں دنیا میں سیاسی تشدد کے نتیجے میں تقریباً 12 کروڑ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک اور بیرون ملک میں سیاسی تشدد آج بھی ختم نہیں ہوا۔ معصوم لوگوں کے قاتلوں کو قابل فخر قرار نہیں دیا جاسکتا۔


جسٹس مشرا نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں کو مجاہدین آزادی کہا جانا ناانصافی ہے۔ سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو سیاسی تشدد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔ اس حوالے سے بے حسی بنیاد پرستی کو جنم دے گی اور تاریخ ہمیں اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وہ وقت آگیا ہے، جب ہمیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا پڑے گا، کم از کم ہمیں اس تشدد کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Oct 2021, 9:11 PM