منیش سسودیا کے گھر کے باہر گیسٹ ٹیچرس کا ہنگامہ، مستقل ملازمت کا مطالبہ

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے گھر کے بارہ گیسٹ ٹیچرس نے آج مستقل ملازمت کا مطالبہ کرتے ہوئے زوردار ہنگامہ کیا، دہلی کانگریس صدر انل چودھری بھی ان اساتذہ کی حمایت میں احتجاج کرنے پہنچے۔

تصویر ٹوئٹر @INCDelhi
تصویر ٹوئٹر @INCDelhi
user

قومی آوازبیورو

اپنے مطالبات کو لے کر دہلی میں گیسٹ ٹیچرس ایک بار پھر سڑکوں پر ہیں۔ اس مرتبہ ناراض گیسٹ ٹیچرس نے دہلی کے وزیر تعلیم اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائش کا گھیراؤ کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر گیسٹ ٹیچرس کا زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ یہ سبھی مستقل ملازمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تصویر ٹوئٹر @INCDelhi
تصویر ٹوئٹر @INCDelhi

گیسٹ ٹیچرس کے مطالبہ کی حمایت میں کانگریس بھی سامنے آ گئی ہے۔ دہلی کانگریس صدر انل کمار چودھری مظاہرین گیسٹ ٹیچرس سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں اور وہ ان کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔


انل چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سسودیا جی آپ نے وعدہ کیا تھا کہ دہلی کے گیسٹ ٹیچرس کو مستقل کریں گے، لیکن ابھی تک کوئی بھی گیسٹ ٹیچر مستقل نہیں ہوا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ آج 22 ہزار گیسٹ ٹیچرس کو مستقل کرنے کا مطالبہ لے کر آیا ہوں، میں ان ٹیچرس کی حمایت میں کھڑا ہوں، ان کے مطالبات پورے کیے جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔