سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، بازار میں جشن، صارفین مایوس
قابل ذکر ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ عالمی غیر یقینی صورتحال، ہندوستانی کرنسی میں جاری اتار چڑھاؤ اور حکومتی ٹیکس سونے کی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔

گھریلو فیوچر مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں پیر کے روز اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ہندوستانی بازاروں میں ایک بار پھر رونق بحال ہوتی نظر آئی ہے حالانکہ سونا خریدنے کی سوچ رہے صارفین کوکچھ حد تک مایوسی بھی ہوئی ہے۔ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر 5 فروری 2026 کو ختم ہونے والا گولڈ فیوچرز وعدہ پیر کے روز 1,34,204 روپئے فی 10 گرام پرکھلا ۔ اس کے آخری کاروباری دن ایم سی ایکس پر سونا 1,33,622 روپئے فی 10 گرام کاروبار کرتے ہوئے بند ہوا تھا۔
15 دسمبر کو صبح 10:10 بجے ایم سی ایکس پر 5 فروری کا ایکسپائری والا سونا 1,34,669 روپئے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا تھا،جوکہ گزشتہ روز کی بند قیمت سے تقریباً 1,050 روپئے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ایم سی ایکس گولڈ شروعاتی کاروبار میں 1,34,859 روپئے فی 10 گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں زبردست اچھال، قیمت 67000 تک پہنچ گئی
قابل ذکر ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ عالمی غیر یقینی صورتحال، ہندوستانی کرنسی میں جاری اتار چڑھاؤ اور حکومتی ٹیکس سونے کی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی درج کی گئی ہے۔ سونا خریدنے کے لیے اب صارفین کو زیادہ پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ اگر آپ سونا خریدنے کا سوچ رہے ہیں، تو نقصان سے بچنے اور اپنی خریداری پر بہترین سودا حاصل کرنے کے لیے پہلے اپنے شہر میں تازہ ترین قیمت ضرور چیک کریں۔
دہلی میں سونے کی قیمت (فی 10 گرام)
24 قیراط - 1,34,880 روپئے
22 قیراط – 1,23,650 روپئے
24 قیراط - 1,01,200 روپئے
ممبئی میں سونے کی قیمت (فی 10 گرام)
24 قیراط - 1,34,730 روپئے
22 قیراط - 1,23,500 روپئے
18 قیراط - 1,01,050 روپئے
لکھنؤ میں سونے کی قیمتیں (فی 10 گرام)
24 قیراط - 1,34,880 روپئے
22 قیراط - 1,23,650 روپئے
18 قیراط - 1,01,200 روپئے
پٹنہ میں سونے کی قیمتیں (فی 10 گرام)
24 قیراط - 1,34,780 روپئے
22 قیراط - 1,23,550 روپئے
18 قیراط - 1,01,100 روپئے
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔