سونے کی قیمت میں زبردست اچھال، قیمت 67000 تک پہنچ گئی

امریکہ میں فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں تین بار کمی کے اشارے کے بعد سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2200 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی۔

<div class="paragraphs"><p>سونےکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سونےکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سونا خریدنا غریبوں کے لیے یوں تو ہمیشہ ہی مہنگا رہا ہے مگر جو لوگ سونا خریدتے رہتے ہیں ان کے لیے بھی یہ اب مہنگا ہو تا جا رہا ہے۔ سونے قیمت اب نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 2200 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے اور ملک میں اس کی قیمت 67 ہزار روپے فی 10 گرام کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ سونے کے قیمت کی ایک نئی ریکارڈ سطح ہے۔

جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ایم سی ایکس پر سونے کی قیمت 66,943 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔ ’کموڈیٹی‘ مارکیٹ کھلنے کے چند منٹوں میں ہی سونے کی قیمت اس نئی ریکارڈ پر پہنچ گئی۔ انڈین بلین جیولرز (IBJ) کی ویب سائٹ کے مطابق 999 خالصیت والے کے 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت گزشتہ کاروباری دن 65795 روپے تھی۔ بزنس ٹوڈے کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2203.35 ڈالر فی اونس کے لگ بھگ رہی۔


سونے کی قیمتوں میں اچانک یہ اضافہ بدھ کو امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے بعد ہوا ہے۔ امریکی فیڈرل بینک کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کو سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ فیڈرل ریزرو نے واضح طور پر کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کا اثر مانیٹری پالیسی پر نہیں پڑے گا اور بینچ مارک سود کی شرح 5.25-5.50 فیصد پر مستحکم رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی پالیسی ریٹ میں تین بار کمی کے اشارے بھی دیے گئے ہیں۔

امریکا سے آنے والی اس خبر کا فوری اثر سونے کی قیمتوں پر نظر آیا اور بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2200 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی جب کہ جمعرات کو ملک میں کموڈٹی مارکیٹ کھلنے کے ساتھ ہی یہ نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ ایک طرف سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف ایم سی ایکس پر چاندی فی کلو 75,915 روپے پر کھلنے کے بعد 75,775 روپے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 25.63 ڈالر کے قریب رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔