غازی آباد پہنچا حجاب تنازع ! ڈگری کالج میں حجاب کو لے کر طالبات نے کیا مظاہرہ

غازی آباد پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، کالج انتظامیہ نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کالج کے باہر کیا کر رہی ہیں، اس سے انہیں کوئی مطلب نہیں ہے۔

حجاب، علامتی، تصویر آئی اے این ایس
حجاب، علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

غازی آباد کے ایک کالج میں حجاب پہن کر احتجاج کرنے والی کچھ طالبات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو مودی نگر کے گِنی دیوی کالج کا بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالج کے احاطے میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے جا رہے تھے۔ طالبات کا الزام ہے کہ انہیں حجاب میں ٹیبلٹ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کے بعد وہ کالج کیمپس سے باہر آگئیں اور سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔

غازی آباد پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا اور سبھی طالبات کو مطمئن کرکے گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کالج کے باہر کیا کر رہی ہیں، اس سے انہیں کوئی مطلب نہیں ہے۔


کالج انتظامیہ نے کہا کہ "ہم کالج کیمپس میں ٹیبلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ تقریباً 69 ٹیبلٹس تقسیم کیے جانے تھے۔ کچھ طالبات نے یونیفارم نہیں پہنی ہوئی تھی۔ انہیں ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کو کہا گیا جس سے وہ ناراض ہوگئیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ کالج کے اندر یونیفارم پہنیں۔ وہ کیمپس کے باہر کیا کر رہی ہیں، یہ ہمارا معاملہ نہیں ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔