کیجریوال کی عرضداشت پر ہائی کورٹ کا ای ڈی سے جواب طلب، فی الحال گرفتاری سے تحفظ نہیں

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ای ڈی کے ذریعے بھیجے گئے اب تک کے تمام سمن کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے ان سے پوچھا کہ وہ عدالت کے سامنے یپش کیوں نہیں ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لای ڈ ی کی جانب سے بار بار طلب کیے جانے کے خلاف وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کوٹ نے ای ڈی سے جواب طلب کیا ہے۔ کیجریوال نے عدالت سے گرفتاری سے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے اس معاملے میں انہیں فی الحال کوئی راحت دینے سے انکا ر کر دیا ہے۔ اس معاملےکی اگلی سماعت اب 22 مارچ کو ہوگی۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے ان سے پوچھا کہ وہ ایجنسی کے سامنے پیش کیوں نہیں ہو رہے؟ اروند کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت کے سامنے واضح کیا کہ وہ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ہیں مگر پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن پیشی کے دوران ای ڈ ی کے ذریعے انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سی ایم کیجریوال کی نمائندگی کرتے ہوئے سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں (کیجریوال) کو 10 سمن جاری کیے گئے ہیں۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تمام سمن قانونی طریقہ کار اور دفعات کے مطابق نہیں ہیں۔


ایڈوکیٹ سنگھوی نے پہلے عدالت سے کیجریوال کی گرفتاری سے تحفظ کی درخواست کی۔ سنگھوی نے کہا کہ پی ایم ایل اے ایکٹ میں سیاسی پارٹی کی تعریف نہیں کی گئی ہے اور ایسی صورتحال میں سمن کس بنیاد پر بھیجا گیا ہے؟ ای ڈی کی جانب سے ایڈی شنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کیجریوال کی عرضی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عرضی قابل سماعت نہیں ہے اور وہ اس معاملے میں اپنا جواب داخل کریں گے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سمن کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے مرکزی ایجنسی کی طرف سے اب تک بھیجے گئے تمام سمن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عرضی کی سماعت ہائی کورٹ میں جسٹس سریش کیت اور جسٹس منوج جین کی بنچ نے کی۔ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈ ی نے انہیں 9 بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ انہوں نے ایجنسی کی کارروائی کو ’سیاست سے متاثر‘ بتایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔