داعش کے مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد ایودھیا میں ہائی الرٹ

ڈی آئی جی دیپک کمار کا کہنا ہے کہ ایودھیا پہنچنے والے عقیدت مندوں کے شناختی کارڈ وغیرہ دیکھ کر ہی داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ایودھیا: دہلی میں داعش کے مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد ایودھیا میں ہائی الرٹ جاری کر کے سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولس دیپک کمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ دہلی میں داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ہائی الرٹ جاری کرکے ایودھیا میں حفاظتی انتظامات سحت کیے گئے ہیں۔

دیپک کمار نے کہا کہ ایودھیا کی تاریخی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظرشہر میں انتہائی حساس مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پروٹوکول کے تحت سیکورٹی اہلکار ہر وقت موبائل پر موجود رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایودھیا میں داخل ہونے والے راستوں پر چیکنگ کے بعد ہی لوگوں کو داخل ہونے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا پہنچنے والے عقیدت مندوں کے شناختی کارڈ وغیرہ دیکھ کر ہی داخل ہونے دیا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Aug 2020, 7:58 PM
/* */