جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور اہل خانہ نے کرایا کورونا ٹسٹ

سول سرجن بی۔ بی پرساد کی قیادت میں تین ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ اور ان کے کنبہ کے علاوہ وزیراعلیٰ دفتر سے منسلک کئی افسران، ملازمین اور سیکوریٹی اہلکاروں کا سیمپل لیا تھا۔

تصویر ہیمنت سورین، ٹوئٹر
تصویر ہیمنت سورین، ٹوئٹر
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کے کنبہ کے سبھی اراکین نے سرکاری رہائش کے 17 ملازمین میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد منگل کو ایک بار پھر کورونا جانچ کے لئے سیمپل دیا ہے۔ سرکار ی ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزیراعلیٰ رہائش پر منگل کو صحت محکمہ کی ٹیم پہنچی اور وزیراعلیٰ سورین سمیت ان کے کنبہ کے سبھی اراکین کا سیمپل لیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ رہائش میں سول سرجن بی۔ بی پرساد اور رانچی کے ڈپٹی کمشنر چھوی رنجن موجود تھے۔ کووڈ جانچ رپورٹ آج شام تک ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی رہائش کے 17 ملازمین میں اتوار کو کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان میں سی ایم رہائش کی سیکوریٹی میں تعینات 13 جوان، سرکاری پرائیوٹ سکریٹری، باورچی، خصوصی شاخ کے پولیس اہلکار اور صفائی ملازمین شامل ہیں۔


اس سے قبل وزیر اعلیٰ سورین نے 06 جولائی کو کورونا پازیٹو پائے گئے اپنے کابینہ کے ساتھی متھلیشور ٹھاکر اور رکن اسمبلی متھرا مہتو کے رابطے میں آنے کے بعد خود کو احتیاطاً ہوم کورنٹائن کر لیا تھا۔ سول سرجن بی۔ بی پرساد کی قیادت میں تین ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ اور ان کے کنبہ کے علاوہ وزیراعلیٰ دفتر سے منسلک کئی افسران، ملازمین اور سیکوریٹی اہلکاروں کا سیمپل لیا تھا۔ حالانکہ جانچ میں وزیراعلیٰ سمیت ان کے کنبہ کے کئی اراکین کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */