ممبئی میں موسلا دھار بارش، 38 مقامات پر پانی بھرگیا، ٹریفک جام سے عوام کو پریشانی

ممبئی ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل کمشنر (اے سی پی) پروین پڈوال نے کہا کہ ممبئی کے 38 مقامات سے پانی بھرنے کی اطلاع ملی ہے۔ جس کی تین مقامات پر ٹریفک کا رخ موڑنا پڑا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: گزشتہ روز صبح ممبئی میں تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے بعد کم سے کم 38 مقامات پر پانی بھرگیا، جس سے اندھیری اور سائن میں تین مقامات پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا اور ٹریفک کا رخ موڑنا پڑا۔ ممبئی ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل کمشنر (اے سی پی)، پروین پڈوال نے کہا کہ ’’ممبئی کے 38 مقامات سے پانی بھرنے کی اطلاع ملی ہے۔ تین مقامات پر ٹریفک کا رخ موڑنا پڑاہے۔ ٹریفک (مضافات) کے پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) سندیپ بھجی بھاکڑے نے کہا کہ ’’تیز بارش کی وجہ سےاندھیری سب وے دو فٹ پانی کے نیچے تھا۔ سب وے کو بند کرنا پڑا اور علاقے سے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ گول دیول، سائن روڈ، کنگز سرکل کے قریب گاندھی مارکیٹ، اور ہندماتامیں پانی بھرجانے کی اطلاع ہے۔

چرچ گیٹ جنکشن، النکار جنکشن، کھیت واڑی، ورلی ناکپ، دادر ٹرمینس، باندرہ بینڈ اسٹینڈ، نانا چوک، جے جے جنکشن، مہالکشمی مندر جنکشن، بھنڈی بازار، باندرہ ریلوے کالونی، اور کرلا میں آنند نگر کے قریب ٹریفک انتہائی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہاتھا۔ ٹریفک پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) سندیپ بھجی بھاکڑے نے مزید کہا کہ ملاڈ سب وے پر بھی ایک فٹ پانی بھرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔