ہماچل پردیش پر پھر آسمانی آفت کا خطرہ، اتوار تک زوردار بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں سیلاب کا اندیشہ

آئندہ 48 گھنٹوں میں چمبا، کانگڑا، شملہ، کلو، منڈی، بلاسپور، سولن، سرمور میں بہت بھاری بارش اور اونا، حمیرپور، کنور، لاہول-اسپیتی میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش میں بارش کا منظر</p></div>

ہماچل پردیش میں بارش کا منظر

user

قومی آوازبیورو

ہماچل پردیش میں گزشتہ ہفتہ ہوئی موسلادھار بارش اور کئی جگہ لینڈ سلائڈنگ کے بعد آئی تباہی سے ریاست ابھی باہر بھی نہیں نکلا ہے، اور ایک بار پھر ریاست میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ سے اتوار تک کئی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بہت ضروری ہونے پر ہی وہ سفر کریں۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں اتوار تک بھاری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے کہا کہ جمعہ سے پوری ریاست میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ افسر نے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں چمبا، کانگڑا، شملہ، کلو، منڈی، بلاسپور، سولن اور سرمور ضلعوں میں بہت بھاری بارش، اور اونا، حمیر پور، کنور اور لاہول-اسپیتی ضلعوں میں بھاری بارش ہوگی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے بعد آئندہ تین چار دنوں تک ریاست کے بیشتر حصوں میں گرج اور بجلی کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ آئندہ چار پانچ دنوں کے دوران ریاست میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت اوسطاً معمول پر رہنے کی امید ہے۔ علاوہ ازیں کانگڑا، چمبا، شملہ، منڈی، کلو، سرمور، سولن، کنور اور لاہول-اسپیتی ضلعوں میں اچانک سیلاب آنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی تنبیہ کے بعد ریاستی حکومت نے بھاری بارش کی پیشین گوئیوں کے سبب لوگوں کو ریاست بھر میں بغیر کسی کام کے سفر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ممکنہ بارش کو دیکھتے ہوئے ریاست میں ٹریفک اور دیگر ضروری خدمات میں رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔ پہلے سے ہی ریاست کے اندرونی حصوں میں بیشتر سڑکیں اب بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔