مہاراشٹر اسپیکر کے فیصلے کے خلاف ٹھاکرے دھڑے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلے کے خلاف شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنیل پربھو کی درخواست پر سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گا، عرضی میں ٹھاکرے دھڑے کو حقیقی شیو سینا قرار دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلے کے خلاف شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنیل پربھو کی درخواست پر سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گا۔ سنیل پربھو نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والا دھڑا ہی حقیقی شیو سینا ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع فہرست کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی ڈویژن بنچ 22 جنوری کو اس کیس کی سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ سابق سی ایم ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے شیو سینا کے دھڑے نے نارویکر کے 10 جنوری کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے 15 جنوری کو عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں کہا گیا کہ سی ایم شندے کی قیادت والا دھڑا ہی حقیقی شیو سینا ہے کیونکہ اس کو اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے۔


درخواست میں وزیر اعلیٰ شندے اور ان کے دھڑے کے دیگر ارکان اسمبلی کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستوں کو خارج کرنے کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کو 14 شیو سینا-یو بی ٹی ارکان اسمبلی اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے، جو حکمراں شیو سینا کے چیف وہپ بھرت گوگاوالے کی طرف سے ٹھاکرے دھڑے کے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر دائر کی گئی ہے۔

جسٹس جی ایس کلکرنی اور جسٹس ایف پی پونے والا کی ڈویژن بنچ نے اس معاملے کی مزید سماعت 8 فروری کو مقرر کی ہے۔ 10 جنوری کے فیصلے میں اسپیکر نارویکر نے دونوں پارٹیوں کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ٹھاکرے کے ارکان اسمبلی کو نااہل ہونے سے بچا لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔