جھارکھنڈ: ’صحت سیکوریٹی ہفتہ‘ شروع، ضروری اشیاء کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں بند

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے دو دن پہلے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے 22 سے 29 اپریل تک ریاست میں صحت سیکوریٹی ہفتہ پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں کورونا کی توسیع کو روکنے کے لئے جمعرات سے صحت سیکوریٹی ہفتہ کی شروعات کی گئی ہے جس کے تحت ضروری اشیاء کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں بند ہیں۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے دو دن پہلے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے 22 سے 29 اپریل تک ریاست میں صحت سیکوریٹی ہفتہ پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کا اثر ریاست میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کل دیر شام رانچی میں فوج کے سنیئر افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے فوج کے اسپتالوں میں کورونا متاثر مریضوں کا علاج شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

ریاست میں مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور نجی شعبہ کے نشان زد دفاتر کو چھوڑ کر سبھی دفاتر بند ہیں۔ ساتھ ہی ضروری اشیاء سے منسلک دکانوں کو چھوڑ کر بقیہ سبھی دکانیں اور مال بند ہیں۔ ضروری خدمات سے منسلک لوگ ہی اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔


جھارکھنڈ میں ایک ہفتہ کے اس لاک ڈاﺅن کے دوران زراعت، صنعت، تعمیرات اور کانکنی کی سرگرمیاں چلتی رہیں گی۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران سختی سے ضوابط کی پاسداری کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر پانچ سے زائد لوگوں کو جمع ہونے کی چھوٹ نہیں ہوگی۔ ریاست میں دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل آوری کرائی جائے گی۔ ملک میں مذہبی مقامات بھی کھلے رہیں گے لیکن وہاں عقیدت مندوں کی موجودگی معمولی تعداد میں ہی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔