ہریانہ: بی جے پی کے کئی رہنما اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل

ریاستی کانگریس کمیٹی کے خازانچی روہت جین نے بتایا کہ کماری سیلجا نے ان لیڈروں کو پارٹی کی رکنیت دی اور انہیں مکمل احترام کا یقین دلایا۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: ہریانہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنما اپنے حامیوں کے ساتھ آج کانگریس میں شامل ہو گئے۔ یہ لیڈر یہاں ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ریاستی کانگریس کی صدر کماری سیلجا کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔

ان میں پنجور کے دو سابق کونسلر پرویش اور لاجپت، سابق سرپنچ گورچرن سنگھ عرف کالو، کالکا-پنجور کشیپ راجپوت سبھا کے صدر اشونی کمار اور کالکا کے سابق ایم ایل اے سچن شرما، لتیکا شرما کے ذاتی معاون اور ان کے حامی شامل ہیں۔


کانگریس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہاں کماری سیلجا سے ملاقات کرکے اس میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کالکا سے کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے پردیپ چودھری بھی ان کے ساتھ تھے۔

ریاستی کانگریس کمیٹی کے خازانچی روہت جین نے بتایا کہ کماری سیلجا نے ان لیڈروں کو پارٹی کی رکنیت دی اور انہیں مکمل احترام کا یقین دلایا۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں سے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کو فروغ دینے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔