کورونا بحران میں ہریانہ نے اٹھایا بڑا قدم، اسکول و کالج کھولنے کا فیصلہ

ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے کہا کہ ہم سلسلہ وار طریقے سے اسکولی تعلیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت درجہ 10ویں سے 12ویں تک کے اسکول یکم جولائی سے کھلیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا بحران کے درمیان ریاستی حکومتیں یہ غور کر رہی ہیں کہ کالج اور اسکولوں کو کب کھولا جائے گا۔ اس درمیان ہریانہ حکومت نے اس سلسلے میں فیصلہ لے لیا ہے۔ ہریانہ نے جولائی سے اسکولوں میں اور اگست میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے یہ جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ "ہم سلسلہ وار طریقے سے اسکولی تعلیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت درجہ 10ویں سے 12ویں تک کے اسکول یکم جولائی سے کھلیں گے اور درجہ 6 سے 9ویں تک کے لیے 15 جولائی سے تعلیمی عمل شروع ہوگا۔"


کنور پال نے مزید کہا کہ "درجات میں پڑھائی شفٹ کے حساب سے ہوگی تاکہ ایک درجہ کے نصف طالب علم پہلے سیشن میں آئیں اور باقی دوسرے سیشن میں آئیں۔ ہم ابھی تک سیشن کی مدت کار طے نہیں کر پائے ہیں۔" اس درمیان بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ (بی ایس ای ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ 10ویں درجہ کے ریزلٹ 8 جون کو اعلان کیے جائیں گے۔ بی ایس ای ایچ کے سربراہ جگبیر سنگھ نے کہا کہ 12ویں درجہ کے طلبا کو یکم جولائی سے 15 جولائی تک اپنی زیر التوا امتحانات کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔