گوالیار کی طالبہ نے تیار کی 'امیونٹی بوسٹر چاکلیٹ'، امراض قلب میں بھی فائدہ مند

چاکلیٹ سبھی کو پسند ہوتی ہے لیکن صحت کے تئیں سنجیدہ رہنے والے لوگ اس کے استعمال سے کتراتے ہیں، جبکہ بچوں کو دانت خراب ہونے کے خطرے کے سبب اسے کھانے سے روکا جاتا ہے

امیونٹی بوسٹر چاکلیٹ تیار کرنے والی طالبہ چاندنی رائے / آئی اے این ایس
امیونٹی بوسٹر چاکلیٹ تیار کرنے والی طالبہ چاندنی رائے / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گوالیار: چاکلیٹ سبھی کو پسند ہوتی ہے لیکن صحت کے تئیں سنجیدہ رہنے والے لوگ اس کے استعمال سے کتراتے ہیں، جبکہ بچوں کو دانت خراب ہونے کے خطرے کے سبب اسے کھانے سے روکا جاتا ہے۔ تاہم گوالیار کی ایک طالبہ نے ایسی چاکلیٹ تیار کی ہے جو نہ تو صحت کے لئے مضر ہے اور نہ ہی اس سے بچوں کے دانت خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چاکلیٹ امیونٹی بوسٹر ہے یعنی کہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

ریاست کے شعبہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے نوجوانوں کو نئے آئیڈیاز اور جدت کے لئے حوصلہ افزا کیا جا رہا ہے۔ اسٹارٹ اپ کے لئے طلبا کی مالی امداد بھی کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کی جانب سے مختلف علاقون میں پیشرفت کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں گوالیار جیواجی یونیورسٹی کی ایم ایس سی فوڈ ٹیکنالوجی کی طالب چاندنی رائے نے چاکلیٹ پسند کرنے والے کے لئے امیونٹی بوسٹر پروبائیوٹک چاکلیٹ تیار کی ہے۔


چاندنی نے بتایا کہ چاکلیٹ سبھی کو پسند ہوتی ہے، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کو۔ دوسری جانب آج کل والدین دانت خراب ہونے کے ڈر سے اپنے بچوں کو چاکلیٹ کھانے سے منع کرتے ہیں۔ آج کل سبھی صحت کے تئیں بیدار ہو گئے ہیں۔ ایسے حالات میں نوجوان اور بزرگ ذیابطیس، کالیسٹرول بڑھنے سے چاکلیٹ نہیں کھاتے۔ ایسے میں اگر صحت بخش پروبائیوٹک چاکلیٹ مل جائے تو بات ہی کچھ اور ہو۔

چاندنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈارک چاکلیٹ کو مزید غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ چاکلیٹ میں پروبائیوٹک کا استعمال کیا اور چینی کی مقدار کم سے کم رکھی۔ صحت بخش پروبائیوٹک چاکلیٹ میں کوکو پاؤڈر، ملک پاؤڈر، ناریل کا تیل اور پروبائیوٹکس (لیکٹوبیسیلس بلگارس، لیکٹوبیسیلس کیسی، لیکٹوبیسیلس ایسیڈوفلز) کا استعمال کیا۔


چاندنی کا خیال ہے کہ پروبائیوٹک ڈارک چاکلیٹ کھانے کے بہت سے فائدے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو معمول پر لاتے ہیں اور دل میں خون کے تھکے بننے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ چاکلیٹ میں پائے جانے والے فلیوونائڈز جلد سے نقصان دہ شعاعوں کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا نے عام لوگوں کو قوت مدافعت بڑھانے کے لیے پہلے سے زیادہ بیدار کر دیا ہے۔ گوالیار کے طالب علم کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ چاکلیٹ قوت مدافعت بڑھانے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */