گجرات: احمد آباد میں پولیس پر پتھراؤ، بناسکانٹھا میں دو گروپ کے درمیان تصادم، پولیس اہلکاروں سمیت 9 زخمی

احمد آباد پولیس نے غیر قانونی اسمبلی، فساد، سرکاری ملازم کو اپنی ذمہ داری نبھانے سے روکنے اور انسانی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے کے الزام میں کئی لوگوں پر کیس درج کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گجرات کے بناسکانٹھا ضلع واقع ناناساڈا اور احمد آباد شہر میں الگ الگ گروپوں کے درمیان تصادم میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ احمد آباد میں پتھراؤ کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ بناسکانٹھا ضلع میں بدھ کی شب اجتماعی تصادم میں چار خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر دنیش کرشن بھائی کے ذریعہ شہر کوٹڈا تھانہ میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق میمکو علاقے میں لاری کھڑی کرنے کو لے کر گروپ میں تصادم ہو گیا۔ حالانکہ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو بھیڑ نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس میں دو کانسٹیبل کو چوٹیں آئی ہیں۔


احمد آباد پولیس نے غیر قانونی اسمبلی، فساد، سرکاری ملازم کو اپنی ذمہ داری نبھانے سے روکنے اور انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں کئی لوگوں پر کیس درج کیا ہے۔ 32 نامزد ملزمین میں سے 28 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دانتا پولیس تھانہ کے افسر کا کہنا ہے کہ ایک دیگر واقعہ میں بناسکانٹھا ضلع میں ایک پرانی رنجش کو لے کر دو اراکین کے درمیان تصادم ہو گیا۔ افسر نے کہا کہ جمعرات کی صبح تک کوئی بھی فریق شکایت درج کرانے کے لیے آگے نہیں آیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جیسے ہی پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی، پولیس ڈپٹی انسپکٹر آر ایم کوتوال اور ان کی ٹیم گاؤں پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے اور گاؤں میں پولیس فورس تعینات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔