جولائی میں 116393 کروڑ روپے جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن

آٹھ مہینوں تک مسلسل 1 لاکھ کروڑ روپے سے زائد جی ایس ٹی ریونیو کلیشن کے بعد جون میں یہ ایک لاکھ سے نیچے آ گئی تھی۔ جون کے مہینے میں 92849 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی کلیکشن ہوا تھا۔

جی ایس ٹی، یو این آئی
جی ایس ٹی، یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا کی دوسری لہر کے بعد بتدریج معیشت پٹری پر لوٹنے کے ساتھ جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن میں بھی تیزی آنا شروع ہو گئی ہے اور جولائی میں یہ پھر سے ایک لاکھ کروڑ کے ہندسے کو عبور کرتے ہوئے 116393 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ آٹھ مہینوں تک مسلسل 1 لاکھ کروڑ روپے سے زائد جی ایس ٹی ریونیو کلیشن کے بعد جون میں یہ ایک لاکھ سے نیچے آ گئی تھی۔ جون کے مہینے کے لئے 92849 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی کلیکشن ہوا تھا۔

اکتوبر 2020 سے مسلسل جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد تھی۔ اکتوبر 2020 میں 105155 کروڑ روپے، نومبر 2020 میں 104963 کروڑ روپے، دسمبر 2020 میں 115174 کروڑ روپے اور رواں سال جنوری میں 119875 کروڑ روپے، فروری میں 113143 کروڑ روپے، مارچ میں 123902 کروڑ روپے، رواں سال اپریل میں یہ رقم اب تک کے ریکارڈ 141384 کروڑ روپے تھی۔ مئی میں یہ رقم 102709 کروڑ روپے رہی تھی۔


وزارت خزانہ کی طرف سے آج یہاں جاری کردہ جی ایس ٹی کلیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے کے لئے جمع ریونیو میں جی ایس ٹی 22197 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 28541 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 57864 کروڑ روپے اور 7790 کروڑ روپے معاوضہ سیس شامل ہے۔ آئی جی ایس ٹی میں 27900 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس میں 815 کروڑ روپے درآمد شدہ مصنوعات پر جمع ٹیکس شامل ہیں۔ سرکار نے آئی جی ایس ٹی ریونیو میں سے 28087 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی اور 24100 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو منتقل کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔