شیوپال یادو کے لئے بی جے پی لیڈروں کی بڑھتی ہمدردیاں

بی جے پی لیڈر اکھلیش کے چچا شیوپال یادو کا جس طرح سے بکھان کر رہے ہیں۔ اس سے ایک بات صاف ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کہ بی جے پی لیڈران کہیں نہ کہیں شیوپال سنگھ یادو کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی) صدر شیوپال سنگھ یادو بھلے ہی ابھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل نہ ہوئے ہوں، لیکن بی جے پی کے لیڈران انہیں عزت مآب و بی جے پی کے لئے نفع بخش گردان کر ان کا حترام کرنے لگے ہیں۔ پی ایس پی ایل سربراہ شیوپال سنگھ کو یہ احترام کہیں اور نہیں بلکہ خود ان کے آبائی ضلع اٹاوہ میں ہی بی جے پی لیڈروں سے مل رہا ہے۔

اترپردیش ایس سی /ایس ٹی کمیشن کے رکن اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کے کے راج بی جے پی میں شیوپال کی شمولیت کو نفع بخش گردانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ ہی پی ایس پی سربراہ شیو پال کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیوپال بڑے لیڈر ہیں اس لئے بی جے پی کو ہر حال میں فائدہ ہی ہوگا۔


قابل ذکر ہے کہ 26مارچ سے شیوپال سنگھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں گردش میں ہیں۔ شیوپال کو بی جے پی کے لئے فائدے کا سودا بتانے والے بی جے پی لیڈر کے کے راج موجودہ وقت میں اترپردیش ایس سی/ایس ٹی کمیشن کے رکن ہیں اور سال 2019 میں ضلع اٹاوہ کی لکھنا ایم ایل سی سیٹ سے بی جے پی سے ایم ایل سی منتخب ہوچکے ہیں۔ مین اسٹریم سیاست میں آنے سے پہلے کے کے راج 1988 میں اٹاوہ نگرپالیکا پریشد کے کاونسلر منتخب ہوئے تھے۔ کے کے راج کو اٹاوہ کے دلت سماج کے موثر لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

کوری برادری سے تعلق رکھنے والے کے کے راج بی جے پی اور آر ایس ایس کے قدآور لیڈروں کے بیحد قریبی مانے جاتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر اکھلیش کے چچا شیوپال یادو کا جس طرح سے بکھان کر رہے ہیں۔ اس سے ایک بات صاف ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کہ بی جے پی لیڈران کہیں نہ کہیں شیوپال سنگھ یادو کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔